خبرنامہ پاکستان

بجلی کی قیمت میں 2.60روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

اسلام آباد/لاہور (ملت + آئی این پی) نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے 72پیسے رہی تاہم اکتوبر میں صارفین سے 7روپے 33پیسے فی یونٹ وصول کیا گیا ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ا طلاق 300سے کم اور یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا ۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاع کے الیکٹر ک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔