خبرنامہ پاکستان

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نیا فارمولا تیار

لاہور (ملت + آئی این پی) حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا نیا اور دلچسپ فارمولا تیار کر لیا‘ بجلی کا بل تو عوام ہی دیں گے لیکن بجلی کا استعمال سرکاری کی مرضی کے مطابق ہو گا اور ایسا کرنے پر لوڈشیڈنگ سے نجات بھی ممکن ہو سکے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور میں ایڈونس میٹرنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور پہلے فیز میں 10 لاکھ 41 ہزار اے ایم آئی میٹر اورخصوصی ڈیوائسز لگائی جائیں گی۔ ان اے ایم آئی میٹرز کا کنٹرول آئیسکو کے پاس ہو گا اور بجلی کم ہونے کی صورت میں ڈیوائس پر زیادہ بجلی والے آلات بند کرنے کا میسج بھیجا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اب بل نہ دینے والوں کا میٹر نہیں اترے گا بلکہ بجلی کی سپلائی بند ہو گی جبکہ فارمولے پر عمل کرنے والوں کو ٹیرف میں 10 پیسے فی یونٹ کمی کا بھی فائدہ ملے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ 3 سال میں 17 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور اس منصوبے کیلئے فنڈز اے ڈی بی پروگرام دے گا