خبرنامہ پاکستان

بجلی کی پیداوار میں اضافہ،فرنس آئل کی درآمد دگنی ہوگئی

(اے پی پی):بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے مارچ میں فرنس آئل کی درآمد دگنی ہوگئی، گذشتہ ماہ چھ لاکھ دس ہزار ٹن فرنیس آئل درآمد کیا گیا۔موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث پاور سیکٹر کو تیل کی فراہمی کے لیے فرنس آئل کی درآمد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ ماہ فرنس آئل کی درآمد ایک سو تین فیصد اضافے سے چھ لاکھ دس ہزار ٹن رہی، فروری میں محض تین لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کیا گیا تھا۔مارچ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد اکتالیس فیصد اضافے سے تین لاکھ سات ہزار ٹن رہی۔ جبکہ پیٹرول کی درآمد تیرہ فیصد کمی سے تین لاکھ اٹھارہ ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی۔