خبرنامہ پاکستان

بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کردیا

بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کردیا

بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیاں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

حلقہ این اے 213، پی ایس 38 کے لیے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادیوں نےایل بی او ڈی کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن 14 پر ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج صبح انہوں نے آصفہ بھٹو کے ساتھ ووٹ ڈال دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگلی باری پھر زرداری۔ ‘