خبرنامہ پاکستان

بختاور بھٹو کا نصرت سحر سے معافی مانگنے کا حکم

کراچی: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی کی رہنماء بختاور بھٹو زرداری اپنے ایک ٹوئٹ میں پارٹی کے وزیر پر برہم نظر آئیں اور کہا کہ “امداد معافی مانگو”۔ بختاور بھٹو نے کہا کہ امداد پتافی کو اپنے رویئے پر خاتون رکن سے معافی مانگنا پڑے گی، خواتین کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی قیادت ایک مضبوط خاتون نے کی، یہ ہماری اخلاقیات نہیں ہیں، ایسا برتاؤ پی پی کی روایات اور اخلاقیات کے منافی ہے۔