خبرنامہ پاکستان

بختاور نے عمران کو طالبان خان قرار دیدیا

بختاور نے عمران کو طالبان خان قرار دیدیا
پشاور/کراچی:(ملت آن لائن) جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے تحریک انصاف سے اتحاد کی تصدیق کر دی، کہتے ہیں ہماری جماعت اور تحریک انصاف میں کافی مماثلت ہے، اتحاد سے 2018ء کے انتخابات میں تحریک انصاف کو فائدہ ہو گا۔ ادھر بختاور بھٹو نے ٹویٹر پیغام میں عمران خان کو طالبان خان قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا کے تعلیمی بجٹ سے مولانا سمیع الحق کے مدرسے کو فنڈ دیا۔ بختاور بھٹو نے قوم سے 2018ء کے انتخابات میں طالبان مخالف پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل بھی کر دی۔