خبرنامہ پاکستان

بدقسمت طیارہ انجن میں خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 661 نے چترال سے تین بج کر پچاس منٹ پر اُڑان بھری۔ حویلیاں کے قریب پپلیاں کی پہاڑیوں کے اوپر گزرتے ہوئے چار بج کر چالیس منٹ پر رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارہ دو منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ نے کنٹرول روم کو انجن میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔ سول ایوی ایشن حکام نے بھی اس کی تصدیق کی۔ سیکریٹری سول ایوی ایشن عرفان الہیٰ نے بتایا کہ انویسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا ریکارڈ بھی دیکھے گی۔ پی آئی اے حکام نےحادثے کی تفصیلات جمع کرکے تحقیقات کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔