خبرنامہ پاکستان

برساتی نالے سے ملنے والی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن تباہ

نارووال: (آئی این پی) برساتی نالے سے ملنے والی ساتویں بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن تباہ کردی گئی ہے اس موقع پر وہاں موجود لوگ ” اللہ اکبر، اللہ اکبر “ کی صدائیں بلند کرتے رہے۔ شدید بارشوں کے باعث بھارتی علاقوں سے اینٹی ٹینک مائنز بہہ کر نالہ بئیں اور نالہ بستر کے ذریعے پاکستانی علاقوں میں آرہی ہیں۔ رواں ماہ بہہ کر پاکستانی علاقے میں آنے والی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائنز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ برساتی نالے سے ملنے والی اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنادیا گیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جب مائن کو ناکارہ بنایا تو اس سے ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ وہاں موجود لوگ ” اللہ اکبر، اللہ اکبر “ کی صدائیں بلند کرتے رہے ۔