خبرنامہ پاکستان

برسلز دھماکے:فرانس اور بیلجیم کا بارڈر سیل، یورپی یونین کے اجلاس ملتوی

غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق زیونٹم ایئر پورٹ اور میٹرو سٹیشن پر دھماکوں کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس اور وزیر اعظم ہاﺅس کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے اور عمارتوں کے باہراضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سراغ رساں کتوں اور دیگر ذرائع سے عمارتوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔خبر کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس اور وزیر اعظم ہاﺅس سمیت دیگر اہم عمارتوں کی ہوائی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔