خبرنامہ پاکستان

برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری

برطانوی ہاؤس آف لارڈ

برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری

لندن:(ملت آن لائن)برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری، برطانیہ کی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں واقع میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری کی واردارت کے دوران کئی قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات چرالی گئیں۔
وقوعہ کے وقت لارڈ نذیر احمد گھر پر موجود نہیں تھے۔
لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ ‘وہ لندن میں چلائی جانے والی پاکستان مخالف مہم کےخلاف کام کر رہے ہیں، لہذا واردات میں غیرملکی انٹیلی جنس کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ چوری انتہائی منظم انداز میں کی گئی اور شواہد مٹانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیئے گئے۔ لارڈ نذیر نے شبے کا اظہار کیا کہ ‘یہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہماری مہم کو سبوتاژ کرنےکی کوشش بھی ہوسکتی ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ مجھے پیغام دینے کی کوشش ہے، مگر میں گھبرانے والا نہیں’۔ لارڈ نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم برطانوی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سامنے صورتحال رکھیں گے۔