خبرنامہ پاکستان

برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 42 افراد اسلام آباد پہنچ گئے

برطانیہ (دنیا نیوز ) برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے بیالیس افراد کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ، کوائف نہ ملنے پر تین ڈی پورٹیز کو تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ۔ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ڈی پورٹیز کو خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا ، ایف آئی اے امیگریشن عملہ کی جانب سے سکروٹنی کی گئی ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تمام ڈی پورٹیز تصدیق شدہ تھے ۔ امیگریشن کے عمل کے دوران تین مسافروں کے کوائف نہیں مل رہے تھے ، کیونکہ تینوں افراد پائسز سسٹم لگنے سے پہلے یا کسی زمینی راستے کے ذریعے باہر گئے ۔ تینوں مسافروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کیلئے انہیں ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔