خبرنامہ پاکستان

برمنگھم جانے والی پرواز پرخاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب

کراچی (ًٌٹ + آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن( پی آئی اے) کی اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز پی کے 791 کو دوران پرواز خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر جرمنی کے شہر برلن میں اتار لیا گیا، خاتون مسافر کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد پرواز برمنگھم کیلئے روانہ کر دی گئی۔ جمعرات کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز پی کے 791 کی جرمنی کے شہر برلن میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی، پرواز کو ایک خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے برلن اتارا گیا ہے، پرواز کی لینڈنگ کے بعد خاتون مسافر کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پرواز ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد برمنگھم کیلئے روانہ ہو گئی۔