خبرنامہ پاکستان

بروقت الیکشن کی راہ میں حائل رکاوٹ دور

بروقت الیکشن کی راہ میں حائل رکاوٹ دور
اسلام آباد:(ملت آن لائن)کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، عام انتخابات بروقت کرانے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔ حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترامیم کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہو گیا۔ ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم کا بل پیش کیا گیا جس پر مختصر گفتگو کے بعد بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہو گیا۔ اراکین سینیٹ میں سے 82 نے بل کی حمایت کی جبکہ بل کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہ آیا۔ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ حلقہ بندیوں سے متعلق بل وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے پیش کیا تھا۔