خبرنامہ پاکستان

برہان وانی کشمیر کی نئی انتفادہ کی علامت بن کر ابھرے ہیں، وزیراعظم

نیویارک ۔ 21 ستمبر (ملت نیوز…اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں نوجوان کشمیری برہانی وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے ایک مثال بن چکا ہے۔ بدھ کو اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان رہنما برہان وانی کشمیر کی نئی انتفادہ کی علامت بن کر ابھرے ہیں، مقبول اور پرامن جدوجہد آزادی کی قیادت نوجوان اور بزرگ‘ مرد اور خواتین کشمیری کر رہے ہیں اور وہ اپنے نصب العین کے ساتھ غیر متزلزل یقین کے ساتھ لیس ہیں اور ان کے دلوں میں آزادی کی تڑپ موجزن ہے۔