خبرنامہ پاکستان

بریٹ لی کل ایکشن میں دکھائی دیں گے

بریٹ لی کل ایکشن میں دکھائی دیں گے
سڈنی:(ملت آن لائن) سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی کل جوآن بوتھا کے ہمراہ سڈنی گریڈ کرکٹ میں موسمین کی نمائندگی کریں گے۔41 سالہ پیسر بریٹ لی نے 11 ماہ سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے تاہم کل گریڈ کلب موسمین کی جانب سے ٹوئنٹی 20 میں یواین ایس ڈبلیو اور نارتھ سڈنی کیخلاف میدان سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ موئسس ہینریکس، بین روہیرر، کرس گرین اور ڈونکین میڈینسن بھی رواں ہفتے نیوسائوتھ ویلز میں کلب کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔