خبرنامہ پاکستان

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی سفیر مادام اینا لیپل کی ملاقات

راولپنڈی:(اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی سفیر مادام اینا لیپل نے جمعرات کویہاں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔