خبرنامہ پاکستان

بزدلانہ حملے دہشتگردی کیخلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے:نواز شریف

اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم نواز شریف نے پشاور دھماکے کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کیخلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔