خبرنامہ پاکستان

بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی: عمران

پشاور (ملت + آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی ‘ دہشت گردی کی تازہ لہر کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ بدھ کو چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان نے پشاور دھماکہ کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ دہشت گردی کی تازہ لہر کے محرکات کا جائزہ لیناہو گا۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں ۔ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت زخمیوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے ۔ زخمیوں ک جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔