خبرنامہ پاکستان

بزرگ خاتون نواز شریف ملنے جاتی امرا پہنچ گئی

بزرگ خاتون نواز شریف ملنے جاتی امرا پہنچ گئی

لاہور: (ملت آن لائن) لاہور کی رہائشی بزرگ خاتون نوازشریف ملنے جاتی امرا پہنچ گئی لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ لاہور کے علاقہ مغلپورہ کی رہائشی بزرگ لیگی ورکر اماں پٹھانی سابق وزیرِ اعظم سے ملنے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچیں تو سیکیورٹی اہلکاروں نے اندر جانے سے روک دیا اور اجازت لینے کا کہا لیکن چار گھنٹے طویل انتظار کے بعد بھی اجازت نہ ملی۔اماں پٹھانی نے شکوہ کیا کہ چالیس سال پارٹی کو دیے، مگر آج لیڈر ہی ملنے کو تیار نہیں ہے۔ اماں پٹھانی نے کہا کہ گلی گلی اور گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے والے لیڈر جب کارکنوں سے ہی نہیں ملتے تو عوام کی مشکلات کیسے دور کریں گے۔ پارٹی سے چالیس سالہ رفاقت کا کوئی صلہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے اماں پٹھانی مایوس لوٹ گئیں۔

صاف کہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، چیف جسٹس پاکستان

کراچی:(ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کا ’مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں اور جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی۔ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمےداری ہے، صاف کہنا چاہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت نہیں تھی، میواسپتال کادورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیےکیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی حالت کاذمے دار ہر وہ شخص ہے جو کسی بھی ادارے میں بر سر اقتدار رہا، کوئی مزدور اور غریب شہری ملک کی صورتحال کا ذمے دار نہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا۔