خبرنامہ پاکستان

بشریٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہیں تھا، عمران خان

شہباز شریف کی

بشریٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہیں تھا، عمران خان

اسلام آ باد۔:(ملت آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہیں تھا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ میری نئی اہلیہ بشریٰ شروع سے حجاب کرتی ہیں۔ وہ میرے سے بہت آگے ہیں، ان کا قرآن پاک کا وسیع مطالعہ، 30 سال سے صوفی ازم پڑھ رہی ہیں، بشریٰ سے 2 سال پہلے ملا تھا، بشریٰ سے ملنے سے پہلے کامیاب انسان نہ تھا۔ گزشتہ روز انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میری شادی کا عوام اور پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اللہ نے مجھے میری نیت اور کوشش کا اجر دینا ہے۔ میری اہلیہ نے ساری زندگی عبادت میں گزاری اور پارٹیزسے دور رہیں، وہ کوئی انٹرویو نہیں دیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے اس بات کی فکر ہونی چاہیے کہ اگر میں کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بساؤں تو اللہ تعالیٰ کا عذاب آتا ہے، کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے، تحریک انصاف کا کوئی غلط کلچر نہیں ہے۔
…………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….نواز شریف آپ جیت گئے ہیں، مریم نواز

لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے نوازشریف آپ جیت گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آپ جیت گئے ہیں۔ جب کہ انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے نواز شریف کی تصویر بھی ٹوئٹ کی جس میں تحریر ہے کہ میں بھی نواز ہوں اور حق کے لیے لڑنا جانتا ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔ مریم نواز نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ‘عقلمندوں’ کی عقل پر حیرانگی ہے! اس کو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنا کہوں یا خود کو دھوکہ دینا ؟۔ نواز شریف کی صاحبزادی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کیا اس فیصلے کے بعد پارٹی نواز شریف کو لیڈر ماننا چھوڑ دے گی؟ اس فیصلے نے نواز شریف کے بیانیے کو تقویت دینے کے سواہ کچھ نہیں کیا۔ مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں ہمت دیتے ہوئے کہا کہ شیرو۔۔ گبھرانا نہیں! یہ زیادتیاں نواز شریف/مسلم لیگ ن کو اور اوپر لے کر جائیں گی انشاءالّلہ۔ یاد رکھنا، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے! واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔