خبرنامہ پاکستان

بشیر احمد ہالپوتو کی رکنیت بحال

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) الیکشن کمیشن نے صوبائی رکن اسمبلی بشیر احمد ہالپوتو کی سندھ اسمبلی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے پی ایس55بدین ٹنڈوحمد خان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول واپس لے لیا۔جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکنیت بحالی نوٹیفکیشن ہائی کورٹ سندھ کی طرف سے 12جنوری کو بشیر احمد کی رکنیت بحال کرنے کے فیصلے کی روشنی میں کیاگیا ہے،اس نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے جاری شیڈول اور ڈی آراو اور آراو کی تعیناتی کیلئے کیے گئے نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔۔۔۔(خ م+ع ع)