خبرنامہ پاکستان

بغض ،حسد اورانتقامی سیاست دفن کردیں گے ،شیرعلی

بغض ،حسد اورانتقامی سیاست دفن کردیں گے ،شیرعلی
نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا،مرکزی رہنمامسلم لیگ ن

فیصل آباد (ملت آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کا لاڈلہ ہر روز اپنے مخالفین کو برے برے القاب دیتا اور الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتاپھر رہا ہے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اپنے آپ کو غیر جانبدار کہنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ تمام تر زیادتیوں کے باوجود مسلم لیگ ن بھار ی اکثریت سے جیتے گی کیونکہ قوم جان چکی ہے کہ میاں نواز شریف کے خلاف آنے والے فیصلے بغض، حسد اور انتقام پر مبنی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ عناصر جو نواز شریف کوسیاست میں حصہ لینے سے روکنا چاہتے ہیں وہ سن لیں کہ میاں نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں کوئی کچھ بھی کر لے انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا۔