خبرنامہ پاکستان

بغیر ثبوت کے غیراخلاقی ریمارکس قبول نہیں، سعد رفیق

بغیر ثبوت کے غیراخلاقی ریمارکس قبول نہیں، سعد رفیق

لاہور:(ملت آن لائن) وزیر ریلوے سعدرفیق کا کہنا ہے کہ پرہیز گاری کے لبادوں میں لپٹے بددیانت ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن نشانہ ہمیشہ سیاستدان رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے سعدرفیق کا کہنا تھا کہ پرہیز گاری کے لبادوں میں لپٹے ہوئے بددیانت ہرجگہ پائے جاتے ہیں لیکن ہمیشہ سیاستدان ہی نشانہ بنتے ہیں، تمام وزرائے اعظم کو ایک جیسے الزامات لگا کر بدسلوکی کرکے نکال دیا گیا، مارشل لا لگانے اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگا، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں اور انہیں جواز بخشنے والوں کو سزا کیوں نہیں ملی؟ وفاقی وزیرنے کہا کہ صادق و امین کے فتوے دینے والوں کی اپنی صداقت اور ایمانداری مسلمہ ہونی چاہئے، بغیر ثبوت کے غیر اخلاقی ریمارکس قابلِ قبول نہیں، پاکستان میں جمہوریت ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں کی مرہونِ منت ہی ہے۔
……………………………..
یہ خبر بھی پڑھیں:افغانستان میں 17 سال بعدامریکہ کی بی 52 طیاروں سے بمباری

کابل(ملت آن لائن)افغانستان میں امریکی فضائیہ نے 17 سال بعد سب سے تباہ کن بمبار طیاروں بی 52 کا دوبارہ استعمال شروع کر دیا ہے اور ان طیاروں کے ذریعے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنا یا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بدخشاں صوبے میں تاجکستان اور چین کی سرحدوں کے قریبعلاقوں کو نشانہ بنایا گیا، کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں جسے نشانہ بنایا گیا ہے وہاں پر طالبان کے ٹھکانوں کے علاوہ چین کے صوبے سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے اوغر شدت پسند بھی سرگرم ہیں۔ کچھ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے اس دور افتادہ اور انتہائی کم آبادی والے علاقے میں ترکمانستان اسلامی موومنٹ کے مراکز اور تریبت گاہیں بھی قائم ہیں۔