خبرنامہ پاکستان

بلاول بھٹو زر داری نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کیلئے کوارڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کیلئے کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل دیدی، جنوبی پنجاب کی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی ،مخدوم احمد محمود، شوکت بسرا ،ٹوچی خان اور نوازش پیرزادہ شامل،جبکہ بلوچستان کی کمیٹی میں سینیٹر فتح حسینی ،صابر بلوچ علی محمد جدک، اعجاز بلوچ اور سربلند خان شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے پاکستان کے چاروں صوبوں میں کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ ضلع کی سطح تک پارٹی کی تنظیم نو کی جا سکے، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زراداری نے خیبر پختونخوا کے بعد جنوبی پنجاب اور بلوچستان کیلئے کوارڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے، جنوبی پنجاب کی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی ،مخدوم احمد محمود، شوکت بسرا ،ٹوچی خان اور نوازش پیرزادہ شامل ہیں ۔دوسری جانب بلوچستان کی کوارڈینیشن کمیٹی میں سینیٹر فتح حسینی ،صابر بلوچ علی محمد جدک، اعجاز بلوچ اور سربلند خان شامل ہیں،دونوں کمیٹیاں پارٹی کی تنظیم نو، انٹر پارٹی الیکشن کیلئے 3ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرئے گی، کمیٹیاں ہر عہدے کے لئے کم از کم3 ناموں کی سفارش کرے جن میں سے قیادت ایک نام کا انتخاب کرے گی۔(رڈ)