خبرنامہ پاکستان

بلاول بھٹو لکھو ڈیر میں تعزیت کیلئے سہیل بٹ کے گھر پہنچ گئے ،اہلخانہ سے اظہار تعزیت

لاہور (ملت + آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لکھو ڈیر میں تعزیت کیلئے سہیل بٹ کے گھر پہنچ گئے ، انہوں نے سہیل بٹ کی اہلیہ، والدہ اور بھائی سے تعزیت کی ۔ منگل کو بلاول بھٹو کی لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں تعزیت کیلئے بابر سہیل بٹ کے گھرآمد ،انہوں نے سہیل بٹ کی اہلیہ ، والدہ اور بھائی اسرارالحق سے تعزیت کی اور سہیل بٹ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔و اضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما بابر بٹ کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا تھا ۔