خبرنامہ پاکستان

بلاول بھٹو نے سینئر قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)بلاول بھٹو دبئی سےکراچی پہنچ گئے ، آج اسلام آباد جائیں گے ، سینئر قیادت کو بھی بلالیا ۔ مولا بخش چانڈیو نے لندن میں ہونے والے اجلاس میں آصف زرداری کو بریف کیا ۔ پانامہ لیکس کے ہنگامے کے باعث بلاول بھٹو زرداری دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ۔ آج اسلام آباد کا رخ کریں گے جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی نے سینئر قیادت کو بھی بلا لیا ۔ بلاول بھٹو زرداری سینئر قیادت سے پانامہ لیکس کے حوالے سے لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے ملاقات کریں گے ۔ پارٹی رہنماؤں نے بڑے فیصلوں کیلئے سی ای سی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی ۔ دوسری جانب پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی کا لندن میں بھی مشاورتی اجلاس ہوا ۔