خبرنامہ پاکستان

بلاول بھٹو نے پنجاب میں اپنا قیام بڑھا دیا

لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی نے پانامہ لیکس سمیت 4مطالبات کو بھر پور انداز میں پار لیمنٹ اور عوامی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ‘چیئر مین بلاول بھٹو نے پارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ ‘سینیٹر اعتزاز احسن اور پنجاب کے صدر قمر الزمان کائر ہ کو بھی ضروری ہدایات جاری کر دی جبکہ بلاول بھٹو نے بلاول ہاؤس لاہور میں اپنا قیام مز ید بڑھا دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو سے پارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ ‘سینیٹر اعتزاز احسن نے بلاول ہاؤ س لاہور میں ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر قمر الزمان کائرہ ‘جنرل سیکرٹر ی پنجاب ندیم افضل چن سمیت دیگر بھی موجود تھے ملاقات کے دوران اعتزاز احسن نے تحر یک انصاف کی قیادت کی جانب سے پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے کیے جانیوالے رابطے اور سپر یم کورٹ میں کیس میں پیش ہونے کی درخواست کے حوالے سے جبکہ سردار لطیف خان کھوسہ نے پانامہ لیکس کی اب تک کی صورتحال اور اسکے آئینی نقات کے حوالے سے بر یفنگ دی جبکہ اس موقعہ پر فیصلے کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس سمیت پیپلزپارٹی کے 4مطالبات پار لیمنٹ اور عوامی فورم پرآئینی اور جمہو ری طر یقے سے اٹھائے جائیں گے جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمران کسی بھی صرف احتساب سے بچ نہیں سکتے انکو اپنی کر پشن اور پانامہ لیکس کا ہرصورت حساب دینا پڑ یگا اور اگر پیپلزپارٹی کے 4مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے تو پورے ملک میں گلی گلی ’’گونواز گو ‘‘کا نعرہ لگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں آئین اور جمہو ریت کی بات کرتے ہیں اس لیے احتساب اور مطالبات کی منظوری کے معاملے میں بھی آئینی اور جمہو ری جد وجہد کی جا ئیگی اور حکمرانوں کو مطالبات تسلیم کر نے پر مجبور کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ احتساب سے بھاگ رہی ہے مگر پیپلزپارٹی عوام کیساتھ ملکر حکمرانوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیگی اور ہم ثابت کر یں گے پیپلزپارٹی آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے ۔