خبرنامہ پاکستان

بلاول بھٹو کا شہباز شریف اور عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

بلاول بھٹو کا شہباز شریف اور عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

کراچی: (ملت آن لائن) بلاول بھٹو نے شہباز شریف اور عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا۔ انہوں نے کہا کراچی کے عوام دونوں کو عبرتناک شکست دیں گے، شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن ، ملتان میٹرو اور آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا حساب دینا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا عوام کو “کیوں نکالا” سے کوئی غرض نہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا عدالت اور پارلیمنٹ کے بجائے پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، میمو گیٹ سکینڈل ایک جھوٹا کیس تھا ، پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے نواز شریف میمو گیٹ سکینڈل کو زندہ کر رہے ہیں۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….پاکستان کے ساتھ ماضی کو بھلا کر نئے باب کا آغاز چاہتے ہیں، افغان صدر

کابل:(ملت آن لائن) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن طالبان کے ہاتھ میں ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ ماضی کو بھلا کر نئے باب کا آغاز چاہتے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کی اور اس سلسلے میں انہیں کابل میں دفتر کھولنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ صدر اشرف غنی نے طالبان اور ان کے اہل خانہ کو ویزا اور پاسپورٹ کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رہنماؤں پر عائد پابندی ختم کرنے کے لئے کام کریں گے۔ افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن عمل اور جنگ بندی پر اتفاق کیا جانا چاہیے، افغانستان کو محفوظ ملک بنانے کے لئے طالبان ہمارا ساتھ دیں۔ صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور ماضی کو بھلا کر نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ افغان صدر نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات کرے جس کے لئے بہترین مقام کابل ہے ۔ خیال رہے کہ 26 فروری کو طالبان نے بذریعہ خط افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکا کو قطر کے سیاسی دفتر میں براہِ راست مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔ کابل میں آج عالمی کانفرنس بھی ہونے جارہی ہے جس میں پاکستان، اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت 25 ممالک اور مختلف تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔