خبرنامہ پاکستان

بلاول زرداری کامیرواعظ عمرفاروق سےٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فون پر بات کی ۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیری عوام پر ظلم کی انتہا کر دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ چیئرمین پی پی پی نے شہید کشمیریوں کے حوالے سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ انھوں نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ (آج )جمعہکے روز پورے ملک میں پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریں۔