خبرنامہ پاکستان

بلاول نےسنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس بلانےکافیصلہ کرلیا

لاہور: (اے پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی منظوری دیدی ہے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے قیادت کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور آئندہ سیاسی لائحہ طے کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے سیاسی معاملات پر بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا جن کی سی ای سی کے اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔ سی ای سی کا اجلاس کراچی یا اسلام آباد میں ہو گا۔