خبرنامہ پاکستان

بلاول نےپیپلزپارٹی آزاد کشمیرکی تمام تنظیمیں ختم کردیں

پیپلزپارٹی:(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی تمام تنظیمیں ختم کردی ہیں۔ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری عبدالمجید اور سیکرٹری جنرل لطیف اکبرسمیت تمام عہدیدار معزول کردیے گئے ہیں۔ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی آرگنائزنگ کمیٹی اسی ہفتے قائم کریںگے۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں اپوزیشن لیڈر کے لیے چودھری یٰسین کو نامزد کردیاگیاہے۔