خبرنامہ پاکستان

بلاول پر تنقید سے قبل آئینہ دیکھیں: پیپلز پارٹی

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو پر تنقید پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری نثار بلاول بھٹو پر تنقید سے پہلے آئینه دیکهیں۔ سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں چودھری نثار بتائیں کہ اسلام آباد میں کالعدم گروہوں کا اجتماع کیسے ہوا؟ پی پی پی سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ چودھری نثار ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ کالعدم جماعتں اسلام آباد پر قبضه کرتیں تو چودھری نثار رکاوٹ نہ بنتے، ملک ایک نااہل وزیر داخلہ کے رحم و کرم پر ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کو ملک سے فرار کرانا ہی چودھری نثار کا بہت بڑا جرم ہے۔