خبرنامہ پاکستان

بلاول 19 جنوری کو ریلی نکالیں گے

لاہور: (ملت+اے پی پی) حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پیپلز پارٹی نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ بلاول 19 جنوری کو لاہور سے تحریک کا آغاز کریں گے۔ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق، بلاول لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالیں گے۔ ریلی کے راستے میں تمام شہروں میں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔