خبرنامہ پاکستان

بلغاریہ کے گریگور نے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بلغاریہ کے گریگور نے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
لندن (ملت آن لائن) اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں بلغاریہ کے گریگور نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفِن کو ہرا کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ہے ۔برطانیہ میں اے ٹی پی ٹینس کا ٹائٹل مقابلہ منعقد ہوا ۔ بلغاریہ کے گریگور دمیتروف اور بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن میں بڑا جوڑ پڑا ۔بلغارین کھلاڑی نے دلچسپ کھیل کے بعد پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا ۔ ڈیوڈ گوفِن نے کم بیک کیا اور دوسرا چھ چار سے جیت لیا ۔تیسرے سیٹ میں ایک بار پھر بلغاریہ کے پلیئر کا پلڑا بھاری رہا ۔ انہوں نے چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ۔