خبرنامہ پاکستان

بلوچستان اسمبلی اکھاڑہ بن گئی، ہنگامہ آرائی، تلخ جملوں کا تبادلہ

بلوچستان اسمبلی اکھاڑہ

بلوچستان اسمبلی اکھاڑہ بن گئی، ہنگامہ آرائی، تلخ جملوں کا تبادلہ

کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان اسمبلی میں مولانا عبدالواسع اور خالد لانگو کے درمیان بدعنوانی کے الزامات پر گرما گرمی ہوگئی، ہنگامہ بڑھنے پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا، ایوان کی لڑائی ایوان سے باہر بھی پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران مولانا عبدالواسع اور خالد لانگو کے درمیان بدعنوانی کے الزامات پر گرما گرمی ہوگئی۔ ہنگامہ بڑھنے پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہوا جب جمعیت علماء اسلام کے رکن اور سابق اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کورم کے معاملے پر اپنی تقریر کے دوران بدعنوانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں عوام کے لئے پانی کے ٹینکر بنائے گئے جبکہ مخالفین بدعنوانی کرکے پانی کی ٹینکیوں کو پیسوں سے بھرتے رہے. ٹینکیوں کا ذکر ہوتے ہی سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو شدید برہم ہوگئے اور معاملہ تلخ جملوں کے تبادلے تک جا پہنچا،اس دوران جے یوآئی ف کے مفتی گلاب بھی میر خالد لانگو سے الجھ گئے، اسپیکر کی ہدایت پر مائیک بند کروانے کے باوجود میر خالد لانگو بولتے رہے جس پر اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے اسمبلی کا اجلاس تیس مارچ تک ملتوی کرنا پڑا. معاملہ یہیں ختم نہ ہوا بلکہ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے بعد خالد لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں جمعیت علماء اسلام پر شدید تنقید کی گئی، پریس کانفرنس میں خالد لانگو نے خبردار کیا کہ آئندہ جس رہنما نے پانی کے ٹینکرز میں نوٹوں کا ذکر کیا وہ کھرا او ر موثر جواب سننے کو بھی تیا رہے۔