خبرنامہ پاکستان

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب

گورنر(ملت آن لائن) بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نواب ثناء اللہ زہری کی جگہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ نواب ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں اپوزیشن کو وزیراعلیٰ لانے کی پیش کش کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی حکومت کی پیش کش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے لیے اپنا کوئی امیدوار نہیں کھڑا کریں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اپوزیشن نئی صوبائی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ سردار اختر مینگل نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کی حمایت کی اور آئندہ بھی جمہوری قوتوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے جان جمالی اور صالح بھوتانی مضبوط امیدوار نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی کے نام سامنے آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نواب ثناء اللہ زہری نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاوت کے بعد گزشتہ روز اپنے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دیدیا تھا۔