خبرنامہ پاکستان

بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 35 پر بھائی آمنے سامنے آگئے

بلوچستان میں بھائی آمنے سامنے،بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی پینتیس مستونگ پرنوابوں اور سرداروں کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا،اسلم رئیسانی کا بھائی سراج رئیسانی سے مقابلہ ہوگا

سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کا نیشنل پارٹی ،تحریک انصاف اور ایم ایم اے کے علاوہ اپنے ہی چھوٹے بھائی نوابزادہ سراج رئیسانی سے کانٹے کا مقابلہ ہے،نواب اسلم رئیسانی کہتے ہیں کہ چھوٹے بھائی کو باپ پارٹی بنانے والوں نے مد مقابل کھڑا کیا ہے۔

نوابزادہ سراج رئیسانی نے بڑے بھائی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اعلیٰ اور اعلیٰ عہدوں پر رہنے کے باوجود نواب رئیسانی نے علاقے کی قسمت نہیں بدلی ۔

نواب اسلم رئیسانی نے اپنی نشست بچھانے کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کرلی ہے۔