خبرنامہ پاکستان

بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایجنٹ گرفتار

اسلام آباد:(اے پی پی)حساس اداروں نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایک حاضر سروس افسر کل بھوشن یادیو کو گرفتار کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا گرفتار افسر کل بھوشن یادیو بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں سے رابطے میں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں بھارتی جاسوس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ انڈین نیوی میں کمانڈر رینک کا افسر ہے۔ بھارتی جاسوس نے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات، بلوچستان اور کراچی کی پاکستان سے علیحدگی کی سازش کا بھی اعتراف کیا ہے۔