خبرنامہ پاکستان

بلوچستان عوامی پارٹی نے نمبر گیم پورا ہونے پر بلوچستان میں مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کر دیا

بلوچستان عوامی پارٹی نے نمبر گیم پورا ہونے پر بلوچستان میں مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ جام کمال وزیراعلیٰ ہوں گے۔ پی ٹی آئی سمیت چھ جماعتیں حکومت کا حصہ ہوں گی

بلوچستان عوامی پارٹی کی سربراہی میں چھ جماعتی اتحاد نے بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے درکار اکثریت حاصل کرلی,کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی ،تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، بی این پی عوامی اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان اسمبلی نے وزرات اعلیٰ کیلئے جام کمال اور اسپیکر کیلئے عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کردیا۔

نامزد وزیراعلیٰ جام کمال خان کا کہنا ہے کہ 65 کے ایوان میں 49 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے آج گورنر کو تحریری درخواست دی جائے گی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردا ریار محمد رند نے کہا کہ بی این پی مینگل مخلوط حکومت میں شامل ہوئیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

بی اے پی کے نامزد وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ گڈ گورننس، کرپشن کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مخلوط حکومت کی ترجیحات ہوں گی۔