خبرنامہ پاکستان

بلوچستان میں حکومت سازی،پی ٹی آئی اور بی اے پی اتحاد پر رضامند ہوگئیں

وفاق اور بلوچستان میں مشترکہ حکومت سازی،تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی ساتھ چلنے پر آمادہ ہو گئی

بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ اتحاد پر رضامندی ظاہر کر دی،پی ٹی آئی اور بی اے پی کے قائدین میں ملاقات آج طے ہوگئی ہے،جس کے لیے بی اے پی کا وفد جام کمال خان کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا ہے،بی اے پی کے وفد میں زبیدہ جلال، خالد مگسی ،اشفاق ترین اور احسان رکی شامل ہیں جب کہ سینٹر انوار الحق کاکڑ بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کریں گے،بلوچستان میں وزرات اعلیٰ کے لئے جام کمال یا قدوس بزنجو میں سے کسی ایک کے نام پر فیصلہ بھی آج متوقعہ ہے جب کہ بی اے پی کی جانب سے4ایم این ایز بھی عمران خان کی حمایت کا اعلان کریں گے، ملاقات آج شام بنی گالہ میں ہوگی۔