خبرنامہ پاکستان

بلوچستان میں دشمن کا ایجنڈا ڈھکا چھپا نہیں: ناصر جنجوعہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں پیداشدہ صورتحال پر بھارت بوکھلاہٹ سے دو چار ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ اکنامک کاریڈور کے حوالہ سے بلوچستان کا کردار بہت اہم ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے مجرمانہ اقدامات کشمیریوں کی جدوجہد اور قربانیوں پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ مشیر قومی سلامتی نے اقوام عالم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے قیام کیلئے عالمی قوتوں کو مسلہ کشمیر کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر محاذ کو گرم کرکے عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی بدترین صورتحال سے ہٹانا چاہتا ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے یہ بھی کہا کہ ہارٹ ایشیاء کانفرنس میں شرکت کا اعلان دنیا کیلئے پیغام ہے کہ ہم خطے میں امن کیلئے افغانستان میں استحکام چاہتے ہیں۔