خبرنامہ پاکستان

بلوچستان میں ریلوے کے نظام میں بہتری وقت کی ضرورت ہے،صادق سنجرانی

بلوچستان کو ریلوے کے زریعے ملک کے دیگر صوبوں کے ساتھ ملانے سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

قائم مقام صدر پاکستان صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ریلوے نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے ،اسلام آباد میں ریلوے کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ میں تجویز دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاغی سے کوئٹہ تک کارگو سروس اور کوئٹہ سے کراچی روزانہ کی بنیاد پرٹرینیں چلائی جاسکتی ہیں جس سے بلوچستان میں ریلوے کے نظام میں بہتری آئے گی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ہم ریلوے کو عالمی معیار سے مزین کر کے ہی اسے ایک منافع بخش ادارہ بنا سکتے ہیں ۔