خبرنامہ پاکستان

بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج متوقع

بلوچستان میں

بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج متوقع

کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان میں ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج متوقع ہے۔ نئی سیاسی جماعت کا نام یونائیٹڈ مسلم لیگ ہوگا، جس کا سربراہ جام کمال کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ نئی سیاسی جماعت میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت 32 اراکین صوبائی اسمبلی شمولیت اختیار کریں گے۔ 6 سینیٹر بھی نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ آئینی و قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لیے کاغذی کام ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجو رواں برس 13 جنوری کو صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے عبدالقدوس بزنجو کو 51 ووٹوں میں سے 41 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔
……………………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….راولپنڈی: احاطہ عدالت میں فائرنگ سے پیشی پر آئے 2 ملزم جاں بحق

راولپنڈی:(ملت آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس میں واقع عدالتی کچہری میں فائرنگ سے پیشی پر آئے 2 ملزم جاں بحق ہوگئے۔ راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع عدالتی کچہری میں قتل کے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں گواہی کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران ایک گواہ نے فائرنگ کردی جس سے پیشی پر آئے قتل کے 2 ملزمان موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جوڈیشل کمپلیکس کو گھیرے میں لے لیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب عارف نواز نے راولپنڈی کچہری میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔