خبرنامہ پاکستان

بلوچستان میں کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال مکمل

سرگودھا میں

بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر 435میں سے 55امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد،صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں پر 1447 میں سے 1181 منظور جب کہ226 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد،قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں کیلئے 36 میں سے 17 منظوراور 19 مستردہوئے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ،بلوچستان میں کئی اہم امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ،قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر 435میں سے 55امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے،سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی، محمود خان اچکزئی اورسرداراختر مینگل ،سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری ،سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ،جام کمال، سینیٹر حافظ حمداللہ،سعید ہاشمی، لشکری رئیسانی، راحیلہ درانی، قاسم سوری ،عبدالرحیم زیارتوال، مولانا عبدالواسع، جعفر مندوخیل، عبیداللہ بابت،جنگیز مری، عبدالقدوس بزنجو،رحمت بلوچ،سردار اسلم بزنجو ،کریم نوشیروانی، ثناءبلوچ، نصراللہ زیرے، حافظ حسین احمد کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔

جب کہ پی بی 31 کوئٹہ پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک ،این اے 260 نصیرآباد جھل مگسی کچھی پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر یار محمد رند ،این اے 260 پر ہی سابق صوبائی عاصم کر دگیلو ،پی بی 16جھل مگسی پر سردار خان رند ،پی بی10پر نواب میر عالی بگٹی ،پی بی 42 خاران پر سابق وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی ،بی این پی کے محمد اکرم بلوچ،پی بی 13 جعفرآباد سے سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی ،پی بی9پر نوابزادہ گزین مری، سابق سینیٹر محبت خان مری کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے۔

بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر 435میں سے 55امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جب کہ صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں پر 1447 میں سے 1181 منظور کئے گئے ،جب کہ226 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردہوئے،قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 مخصوص نشستوں کیلئے 36 میں سے 17 منظور اور 19 مسترد ہوئے جب کہ صوبائی اسمبلی میں خواتین کی 11 مخصوص نشستوں کیلئے 116 میں سے 41 منظور، 75 مسترد کئے گئے ،صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستوں کیلئے 56 میں سے 21 قابل قبول ،35 مسترد ہوئے۔