خبرنامہ پاکستان

بلوچستان کے اضلاع میں پولنگ سٹاف کو ٹریننگ دینے کے لئے تربیت کا آغاز

عام انتخابات کے صاف شفاف انعقاد اور نتائج کی فوری ریٹرننگ افسران کو فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پولنگ کے سٹاف کو ٹریننگ دینے کے لئے تربیت کا آغاز کردیاہے۔

ضلع قلعہ عبداللہ اورچمن میں پریذائڈنگ ا فسران اور اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران کی تربیت کےلئے مختلف گروپس بنائے گئے ہیں ،پولنگ عملہ کو تربیت محکمہ تعلیم کے سنیئراساتذہ دے رہے ہیں۔ٹرینرز کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کو فراہم کی جانے والی تربیت اس سے قبل کےانتخابات میں دی جانے والی تربیت سے مختلف ہے، انتخابی عملے کو پولنگ کے اختتام پررزلٹ متنازعہ ہونے سے بچانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کرایا جا رہا ہے، اس مقصد کےلئے انتخابی نتائج کو متنازع ہونے سے بچانے کیلئے الیکشن کمیشن نے جدید ٹیکنالوجی پرانحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولنگ کے اختتام پر جونہی ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگی رزلٹ کی الیکڑانک کاپی موبائل اپلیکشن کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھجوادی جائے گی۔