خبرنامہ پاکستان

بلوچستان: ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق

بلوچستان: ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق
کوئٹہ:(ملت آن لائن) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ ہرنائی کے علاقے ناکس میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے تین تین مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق چھ مزدورں نے بھاگ کر جان بچائی۔ جاں بحق تینوں مزدوروں کا تعلق ژوب سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عصمت اللہ، اختر محمد اور نعمت اللہ شامل ہیں جبکہ ایک مزدور رحمت اللہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔