خبرنامہ پاکستان

بلے باز کا ایک روزہ میچ میں چار سو نوے رنز کا منفرد ریکارڈ

بلے باز کا ایک روزہ میچ میں چار سو نوے رنز کا منفرد ریکارڈ
جوہانسبرگ (ملت آن لائن) جنوبی افریقہ میں کلب کے ون ڈے میچ میں تاریخ رقم ہو گئی ، بیس سالہ بلے باز نے اکیلے چار سو نوے رنز کی ریکارڈ اننگز کھیل ڈالی ۔ پروٹیز کے دیس ڈومیسٹک کرکٹ کے ون ڈے میچ میں بلے باز ڈیڈسویل نے تن تنہا چار سو نوے رنز کا ریکارڈ سکور بنا ڈالا ۔ بیس سالہ بیٹسمین نے کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 151 گیندیں کھیلیں،27 چوکے اور 57 زور دار چھکے لگا ئے ۔ اس شاندار اننگز کی بدولت این ڈبلیو یو پکی نے 677 رنز کے ٹوٹل کا پہاڑ کھڑا کر دیا ، جواب میں پوچ ڈراپ کی ٹیم صرف دو سو نوے رنز ہی بنا سکی ۔ یوں انہیں تین سو ستاسی رنز کی شکست ہوئی ۔ ریکارڈ اننگز کھیلنے والے ڈیڈسویل نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 32 رنز کے عوض 3 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔