خبرنامہ پاکستان

بندے مارنیوالوں کو پنجاب نے ترقیاں دیں: سپریم کورٹ

کالا باغ ڈیم

بندے مارنیوالوں کو پنجاب نے ترقیاں دیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد: (ملت آن لائن) محکمہ پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بندے مارنے والوں کو پنجاب نے ترقیاں دیں، وہاں تو یہ اصول ہے کہ بندہ ماردیو! خلاف ضابطہ ترقی لے لو، عدالتوں کے ذریعے خلاف ضابطہ ترقیوں کو ہی واپس لے لیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے محکمہ پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں ترقیوں پر پابندی لگائی پنجاب میں کیسے اجازت دے دیں ؟ پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں، جنھوں نے ماورائے عدالت قتل کیے، عدالتوں کے ذریعے خلاف ضابطہ ترقیوں کو ہی واپس لے لیں گے جبکہ کام کرنے والوں کو تمغے اور پیسے دلوا دیں گے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بتائیں عدالتوں سے خلاف ضابطہ ترقی لینے والوں کو کیسے چھوڑیں، عدالت نے انصاف کرنا ہے، چاہے کتنے بھی متاثر ہوں اصول طے کرنے ہیں۔
چیف جسٹس نے خواجہ حارث سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کوٹرائل پر توجہ دینی چاہیے، خواجہ حارث نے کہا کبھی ٹرائل کورٹ سے التوا نہیں لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا معاملہ ان کے پاس نہیں ہے،عمومی بات کی ہے، آفس سے کہہ دیتے ہیں جب تک ٹرائل ہے آپکے مقدمات نہ لگائیں، صرف پیر کو آپ جاتے ہیں دو دن کیس چلتا ہے، وہاں فیصلہ کروائیں اور اپنا بوجھ ختم کروائیں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ ریکارڈ منگوا کر دیکھ لیں انہوں نے کبھی تاریخ نہیں لی۔ احتساب عدالت خود سے تاریخ ڈال دیتی ہے، عدالت نے محکمہ پولیس میں خلاف ضابطہ ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔