خبرنامہ پاکستان

بنوں میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

بنوں میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی
بنوں:(ملت آن لائن) وفاق کے زیر انتظام علاقے میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایف آربنوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے موٹرسائیکل کی سواری پر ہی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ ایف آر بنوں میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر پابندی گزشتہ دنوں میرعلی میں موٹرسائیکل بم دھماکے کے بعد لگائی گئی ہے، اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 3 روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں موٹر سائیکل کو بارودی مواد رکھ کر اڑایا گیا تھا، واقعے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔