خبرنامہ پاکستان

بنگلادیشی کوچ ہتھورا سنگھے مستعفی

بنگلادیشی کوچ ہتھورا سنگھے مستعفی
ڈھاکا:(ملت آن لائن) بنگلادیشی کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے استعفی دیدیا جب کہ وہ اب اپنے آبائی ملک سری لنکا کی کوچنگ سنبھالیں گے۔ چندیکا ہتھورا کے دور میں بنگال ٹائیگرز کی کارکردگی میں خاصی بہتری آئی مگر وہ اپنے کام میں مداخلت سے خوش نہ تھے، ہتھورا سنگھے گذشتہ برس اکتوبر میں بھی مستعفی ہو گئے تھے مگر بنگلادیشی بورڈ نے انھیں منا کر کام جاری کرنے پر راضی کر لیا تھا، یاد رہے کہ سری لنکا کو جون میں گراہم فورڈ کے جانے سے مستقل کوچ کی تلاش ہے۔ حکام گذشتہ تین ماہ سے ہتھوراسنگھے کے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ پہلے ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کر چکے مگر اب آمادہ نظر آتے ہیں، ان کے قریبی دوست تھیلان سمارا ویرا کو حال ہی میں بیٹنگ کوچ بنایا گیا، اسی کے ساتھ سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلی آئی ہے۔